.

اتحادی افواج کی داعش کی تنصیبات پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دولت اسلامی عراق و شام [داعش] کے عالمی اتحاد کی مشترکہ ٹاسک فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر 15 فضائی حملے کئے ہیں۔"

ان میں سے پانچ حملے شام کے سرحدی قصبے کوبانی کے مضافاتی علاقے میں کئے گئے ہیں جہاں پر اتحادی اور کرد فوج داعش کو مسلسل پسپا ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔ ان حملوں میں داعش کے آٹھ مورچے اور دو چیک پوائنٹس تباہ ہوئے جبکہ ان کے جنگجوئوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

ٹاسک فورس کے مطابق شامی شہر الحسکہ کے قریب دو فضائی حملے کئے گئے۔ اس کے علاوہ آٹھ حملے چھ مختلف عراقی قصبوں کے پاس کئے گئے جن میں داعش کے مورچوں، اسلحہ خانوں، گاڑیوں اور عمارات کو نشانہ بنایا گیا۔