.

بشار الاسد کے آبائی شہر میں دھماکا، 4 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی صدر بشار الاسد کے اللاذقیہ کے نواح میں واقع آبائی شہر القرداحہ کے مرکز میں ہفتے کے روز ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ٹی وی اور انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق شام میں پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے بعد علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

سرکاری ٹی وی سکرین پر چلنے والے نیوز بار بلیٹن کے مطابق: "القرادحہ ہسپتال کے گیراج میں بارود سے بھری گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں چار شامی شہری شہید جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔"

انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق القرادحہ ہسپتال کے سامنے ہونے والے زور دار دھماکا ہوا، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا کہ آیا یہ میزائل گرنے سے ہوا یا پھر بارود سے بھری گاڑی میں ہوا۔

آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ دھماکے میں دو فوجی ہلاک، نرس اور ہسپتال کی ایک ملازمہ ہلاک ہوئی۔ نیز دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بشار الاسد سرکاری کے حامی گروپس کے درمیان ہونے والے تبادلہ خیال میں بھی چار افراد کی ہلاکت کا ذکر تسلسل سے کیا جاتا رہا ہے۔ القرادحہ بشار الاسد کی جائے پیدائش ہے اور یہیں ان کے آنجہانی والد آسودہ خاک ہیں۔