.

شامی اپوزیشن کے وفد کا دورہ مصر، وزیرخارجہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی اپوزیشن کے ایک نمائندہ وفد خصوصی دورے پر مصر پہنچا ہے جہاں وفد کے ارکان نے وزیرخارجہ سامح شکری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شام کی موجودہ صورت حال اور بحران کے حل کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ ترجمان الیکزنڈر لوکاشفیٹش نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ شامی وفد دورہ روس کے دوران ماسکو حکام سے مذاکرات کے بعد قاہرہ پہنچا ہے جہاں اس کی وفد کی وزیرخارجہ سامح شکری سے ملاقات جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شامی وفد کے دورہ مصر کا پہلے سے کوئی اعلان یا شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم وفد کی آمد کے بعد اس کی وزیرخارجہ سے ملاقات کرائی گئی ہے۔ ملاقات میں شام کے بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ادھر ماسکو حکومت کےایک سفارت کار کا کہنا ہے کہ شامی وفد کےپہلے دورے کی کامیابی کے بعد آئندہ ماہ ایک اور دورے کا انتظام کیا گیا ہے۔ تب تک شامی وفد دیگر ممالک کے مندوبین سے بھی بات چیت کرے گا۔