.

مصر: امارات، سعودی عرب اور کویت کی 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنمائوں نے شرم الشیخ میں ہونے والے ایک انویسٹمنٹ سمٹ کے دوران مصری معیشت کے پہیے کو رواں رکھنے کے لئے 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز نے مصر کے لئے چار ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ اس کے ساتھ کویتی امیر صباح الاحمد الجابر الصباح نے بھی چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر اماراتی نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی مصر میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ وہ 2 ارب ڈالر مصر کے مرکزی بنک میں جمع کروائے گا اور دیگر 2 ارب معیشت میں ڈالے گا۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کا 1 ارب بنک میں جائے گا جبکہ کویت نے واضح نہیں کیا ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا۔

سرمایہ کاری یہ اعلانات مصر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کئے گئے تھے۔