.

داعش نے صدام حسین کی قبر کا نام ونشان مٹا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق و شام سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ’’داعش‘‘ کے جنگجوئوں نے شمالی عراق کے تکریت میں مصلوب صدر صدام حسین کی قبر مکمل طورپر مسمار کرتے ہوئے اس کانام و نشان مٹا دیا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تکریت میں داعش کے خلاف عراقی فوج کے آپریشن میں شامل شیعہ ملیشیا کے جنگجوئوں نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں نے جنوبی تکریت میں العوجہ کے مقام پر واقع صدام حسین کی قبر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس کے بعد قبر کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے۔

خیال رہے کہ داعش نے پچھلے سال اگست میں صدام حسین کی قبر کو جزوی طور پر مسمار کرکے صدام حسین کی باقیات کو نکال لیا تھا۔