.

مصر:سیناء میں بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک فوجی عہدے دار نے بتایا ہے کہ فوجی غزہ کی پٹی کے نزدیک واقع علاقے میں گشت کررہے تھے۔اس دوران الخروبہ گاؤں کے نزدیک فوج کی ایک گاڑی سڑک پر نصب بم کے دھماکے میں تباہ ہوگئی ہے اور دو فوجی مارے گئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ مہینوں کے دوران جزیرہ نما سیناء میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے وابستہ جنگجو گروپ انصار بیت المقدس نے مصری سکیورٹی فورسز پر متعدد مہلک حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔

اسی ماہ کے اوائل میں سیناء میں ایک خودکش حملے سمیت دو بم دھماکوں میں ایک فوجی افسر اور ایک شہری ہلاک اور تیس پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔مصری سکیورٹی فورسز نے فروری کے بعد سیناء میں مختلف کارروائیوں میں انصار بیت المقدس کے ایک سو بہتر جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔