.

غرب اردن: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک مبینہ حملہ آور فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیل کے فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو گھونپ کر شدید زخمی کردیا تھا۔مقتول فلسطینی نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع یہودی بستی شیلو میں صہیونی فوجی کو گردن میں چاقو گھونپا تھا۔