یرموک کیمپ سے 'داعش' کی بیدخلی کا پلان تیار

18 فلسطینی تنظیمیں شامی فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن کی حامی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کی چودہ جماعتوں نے شامی حکومت کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشن کی حمایت کر دی ہے۔ یہ آپریشن دارلحکومت دمشق کے جنوب میں مہاجر فلسطینی کیمپ یرموک سے دولت اسلامیہ عراق و شام 'داعش' کے حملہ آور جنگجووں کو بیدخل کرنے کے لئے شروع کیا جائے گا۔

تنظیم آزاد فلسطین [پی ایل او] کے ایک اہلکار احمد مجدلانی کے مطابق فلسطینی تنظیمیں شامی حکومت کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے سیکیورٹی حل کی حمایت کرتی ہیں۔ اس آپریشن کی پہلی ترجیح شہریوں کی سلامتی ہو گی۔

لندن میں قائم انسانی حقوق کی آبزرویٹری نے اپریل کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ داعش نے یرموک کیمپ میں بشار الاسد حکومت کے مخالف فلسطینیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد کیمپ کے بڑے حصوں کا کںڑول حاصل کر لیا تھا۔

یرموک کیمپ دمشق کے نواح میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ شامیوں اور فلسطینی مہاجرین کی ایک خوشحال بستی تھی، تاہم گذشتہ ایک برس سے بشار الاسد کی فوج کے محاصرے اور خانہ جنگی کے باعث تباہی کے دہانے پر آن کھڑی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں