گولان سرحد پر چار تخریب کار ہلاک: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان موجود متنازعہ خطے گولان ہائیٹس میں ایک اسرائیلی طیارے نے سرحدی باڑ کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے چار شدت پسندوں کو مار ڈالا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا سے بات کرنے والے ذرائع نے بتایا "چار دہشت گرد مجدل شمس کے قریب سرحدی باڑ کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کررہے تھے اور ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے انہیں نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔"

اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک جامع بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے اسرائیل اور شام کی سرحد پر شدت پسندوں کے ایک گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔

سنہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیل کے زیر تسلط آجانے والی گولان ہائیٹس میں کشیدگی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے لئے مصروف عمل اسلام پسند جنگجوئوں سے زیادہ خطرہ محسوس کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں