.

شام میں امریکی کارروائی، داعش کے 4 رہنما ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری کے مطابق مشرقی شام میں جمعہ اور ہفتے کی شب امریکی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں دولت اسلامیہ عراق و شام 'داعش' کے چار رہنما بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکا نے اس حملے میں داعش کے 12 جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے داعش کے رہنماوں میں جہادی تنظیم کے تیل امور کے نگران ابو سیاف، ان کے نائب ابو عمر الشیشانی، داعش کے نائب وزیر دفاع، نگران مواصلات اور شامی نژاد تنظیم کے اہم رہنما جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، شامل ہیں۔ مرنے والے دوسرے تین افراد کا تعلق مراکش سے بتایا جاتا ہے۔