.

حوثی میزائل لانچنک پیڈز سعودی سرحد کی جانب منتقل: کیری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یمن میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں اس پر عمل مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ کیری کے بقول حوثی باغیوں نے میزائل لانچنگ پیڈز کو سعودی عرب کی سرحد کی جانب منتقل کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔

العربیہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں جان کیری کا جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول میں صحافیوں کے سامنے دیا گیا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں امریکا کے اعلی سفارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ "یمن بحران کا صرف ایک ہی سیاسی حل ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ حوثی میزائل لانچنگ پیڈز سعودی سرحد کی سمت منتقل کر رہے ہیں اور یہ گذشتہ کل ختم ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ۔

وزیر خارجہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "جنگ بندی کی اس خلاف ورزی اور لڑائی کے اصولوں کے مطابق یہ فائر بندی گذشتہ روز اتوار کو ختم ہو چکی ہے ۔ اسی وجہ سے سعودی عرب نے میزائل لانچنگ پیڈز کی نقل وحرکت سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔"

مسٹر کیری نے کہا کہ "ہم فائر بندی میں توسیع کی کوششیں کرتے رہے گے لیکن موجودہ حالات میں یہ کام مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ اقوام متحدہ یمن سے متعلق مذاکرات کی جلد نگرانی شروع کرے گا جس کے بعد یمنی کسی بیرونی مداخلت کے بغیر مسئلے کے کسی حل تک پہنچنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ اس وقت اقوام متحدہ یہی کر رہا ہے اور امریکا بھی اس کی حمایت کرتا ہے ۔"