.

ایران کے دو جنگی جہاز یمن جانے والے کارگوشپ کے ساتھ رواں دواں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے دو جنگی جہاز ایک مال بردار بحری جہاز کے ساتھ یمن کی جانب رواں دواں ہیں۔

ایران نے اس جہاز کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ اس میں یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان لدا ہوا ہے۔ پینٹاگان کا کہنا ہے کہ اس جہاز کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان کرنل اسٹیون وارن نے منگل کے روز ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ''اس مرحلے پر ہمیں ایرانی جہاز کے بارے میں کوئی تشویش لاحق نہیں ہے۔یہ واحد جہاز ہے اور ہم نے اس کا خوب محاسبہ کر لیا ہے''۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اس مال بردار جہاز کے ساتھ سمندر میں اُس علاقے سے گذرنے کے بعد دو جنگی جہاز بھی لگا دیے گئے ہیں جہاں وہ بحری قزاقوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے تھے۔پینٹاگان کے ایک اور ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سوموار کو پیش آیا تھا۔