.

اسرائیلی فوجی گاڑی کی زد میں آ کر فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مغربی کنارے کے گاؤں کفر مالک میں اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں عبداللہ ایاد حمایل نامی نوجوان شہید ہو گیا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجی جیپ میں فلسطینی نوجوانوں کا پیچھا کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں گاڑی الٹنے سے قریب ہی موجود عبداللہ زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو متذکرہ گاؤں میںعلی الصباح تلاشی اور گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ اس دوران گاؤں کے نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔