.

حزب اللہ جنگجو کی آگ میں جلتی میت کے ساتھ سیلفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے جاری ایک تازہ تصویر میں ایک جنگجو کو ایک شخص کی آگ میں جلتی میت پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر شام کے شہر الزبدانی کی ہے اور میت کے ساتھ سیلفی بنانے والے جنگجو کا تعلق مبینہ طورپر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ ہے۔

انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں حزب اللہ جنگجو کی شناخت علی محمود عودہ کے نام سے کی گئی ہے جوآگ میں جلتی میت کے ساتھ سیلفی بنانے کے کچھ ہی دیربعد خود بھی باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ حزب اللہ اس کی میت کو لبنان لے گئی تھی جہاں وادی البقاع میں اسے دفن کیا گیا۔