.

فلسطینی راکٹ باری کا جواب، اسرائیل کا غزہ پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینیوں کی طرف سے جنوبی اسرائیل پر مبینہ راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے جمعرات کو علی الصباح غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بعض تنصیبات پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گذشتہ رات غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغے گئے۔ راکٹ عسقلان کے علاقے میں ایک کھلے میدان میں گرے، جس سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

'راکٹ باری کی اس کارروائی کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔'

حماس کی سیکیورٹی فورس کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے البریج مہاجر کیمپ میں اسلامی تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام کے ایک تربیتی اور شمالی علاقے میں مواصلاتی مرکز کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق فضائی حملے سے کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔