.

جازان میں پاکستانی شہری کی بیت الخلاء میں خودکشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جازان ریجن کے شہر ضمد کی الزاھر کالونی میں ایک پاکستانی شہری نے بیت الخلا کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ عرب روزنامہ 'عکاظ' کے مطابق متوفی مقامی گیرج میں آٹو الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا۔

ضمد پولیس نے کیپٹن سعید القرنی کی قیادت میں کرائم برانچ اور سعودی ہلال احمر نے واقعے سے متعلق شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے۔

متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو پھندے سے اتارا اور ہسپتال منتقل کیا، جہاں لاش کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے اور خودکشی کی وجہ جاننے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔