.

شام: اپوزیشن نے حزب اللہ جنگجو یرغمال بنا لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے دارالحکومت دمشق کے مغرب میں واقع الزبدانی شہر اپوزیشن کی نمائںدہ فوج نے بشار الاسد کے وفادار فوجیوں اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کئی جنگجوئوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی جب شامی فوجیوں اور ان کی حلیف حزب اللہ نے الزبدانی میں اپوزیشن کی پوسٹوں پر یلغار کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ خونریز لڑائی کے دوران حزب اللہ جنگجوئوں کی جانب سے شہری آبادی پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے گئے۔ اپوزیشن کی فوری اور موثر جوابی کارروائی کے بعد دشمن نے بھاگنے کی کوشش کی مگر ان کا گھیرائو کر لیا گیا اور کئی جنگجوئوں اور شامی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔

زبدانی میں شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی بمباری کی۔ ٹینکوں کے گولہ باری کے ساتھ ساتھ میزائل حملے بھی کیے گئے۔

خیال رہے کہ آج بدھ سے الزبدانی میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کا بھی امکان ہے۔ یہ جنگ بندی گذشتہ اتوار کو ہونا تھی مگر شامی حکومت اور فوج کی ہٹ دھرمی اور مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں جنگ بندی کی کوشش متاثر ہوئی تھیں۔