.

لبنان کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں تصادم، تین ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع صیدا شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

'العربیہ' کی رپورٹ کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب مسلح افراد نے تحریک 'فتح' کے ایک مقامی لیڈر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق 'فتح' رہ نما ابو اشرف العرموشی مہاجر کیمپ میں ایک جنازے میں شریک تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ان کا ایک معاون زخمی ہوگیا۔

اس کے بعد 'فتح الاسلام' نامی ایک شدت پسند تنظیم کے مقرب "بلال بدر گروپ" اور تحریک 'فتح' کے مسلح کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اطلاعات کے مطابق تصادم میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ کیمپ میں مشین گنوں سے فائرنگ کی زور دار آوازوں کے ساتھ آگ لگنے سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل بھی دکھائی دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحارب فریقین کے درمیان صلح کے لیے طویل کوشش کے بعد انہیں جنگ بندی پر آمادہ کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود کیمپ میں کشیدگی اور خوف کی فضاء برقرار ہے۔