.

دوما میں شامی فوج کی دہشت گردی، 10 دن میں 247 ہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کی جانب سےدمشق کے نواحی علاقے دوما میں پچھلے 10 دن سے جاری وحشیانہ فضائی حملوں میں 50 بچوں سمیت 247 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ بیرل بموں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور 1000 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے" آبزرویٹری" برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 16 اگست کو دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر دور دوما قصبے میں شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 117 افراد مارے گئے۔


دوسری جانب اپوزیشن کے زیر انتظام علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 265 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں 44 بچے اور 33 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔