شام: شمالی کوریا کے بانی کے نام پارک منسوب

'بشارالاسد کے ہاں ولادی میر پوتن اور حسن نصراللہ بھی تکریم پاچکے ہیں'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

شام میں صدر بشارالاسد اور ان کی حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کرنے والوں کونہایت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ شامی حکومت کی جانب سے روس کی طرف سے بشارالاسد کی حمایت کے صلے میں شام کے سرکاری اسکولوں میں روسی زبان کی تعلیم لازمی قرار دے کر صدر ولادی میر پوتن کو اعزاز بخشا گیا۔ حال ہی میں دمشق میں "کفرسوسہ" کے مقام پر ایک پارک کا نام "رعب، خاموشی اور تنہائی" کی علامت سمجھے جانے والے شمالی کوریا کے بانی آنجہانی "کیم ایل سونگ" کے نام منسوب کیا گیا۔ ایل سونگ کو یہ اعزاز عوامی جمہوریہ شمالی کوریا کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پردیا گیا تاکہ بشارالاسد نواز موجودہ شمالی کوریائی ڈکٹیٹر حمایت کا صلہ دیا جاسکے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریاکے بانی کے نام کفر سوسہ کے مقام پر پارک کو موسوم کیا گیا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک میں اپنی تمام ہمدردریاں بشارالاسد کے حق میں رہی ہیں۔ شام کے بارے میں روس کا بھی یہی موقف رہا ہے۔ اسد نوازی کے صلے میں شامی حکومت نے روسی صدر ولادی میر پوتن کے نام کوئی پارک تو منسوب نہیں کیا مگر شامی بچوں کے لیےروسی زبان سیکھنا لازمی قراردیا گیا۔

اسی طرح کا اعزاز لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی مل چکا ہے۔ حزب اللہ کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اس وقت شامی صدر بشارالاسد کے دست وبازو کا کردار ادا کررہی ہے۔ اس لیے حسن نصراللہ کی تکریم میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔

ایران بھی شامی حکومت کو بھرپور حامی اور صدر اسد کے خلاف جاری بغاوت کے خلاف ہے مگر ابھی تک ایران کے حوالے سے شامی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی حکومت ایران کو اعزاز بخشنے کے لیے مختلف تجاویز پرغور کررہی ہے۔ اس ضمن میں فارسی زبان کو شامل نصاب کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ شام میں ایرانیوں کی مسلسل مداخلت اور آمد ورفت کی وجہ سے دمشق اور ساحلی علاقوں میں ویسے ہی فارسی نیم سرکاری زبان کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔ کیونکہ ان شہروں میں فارسی بولنے والے ہزاروں ایرانی موجود ہیں۔ ان میں سیکڑوں جنگجو اور فوجی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں