اسرائیل کی غزہ سے راکٹ حملے کے بعد فضائی کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

#اسرائیل نے فلسطینی مسلح گروپوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے کے بعد #غزہ میں فضائی حملے کئے ہیں۔

حکام اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے رات گئے کی جانیوالی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت '#حماس' کے دو ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنایا گیا۔

جمعہ کو رات گئے غزہ سے چند مسلح گروپوں سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے اسرائیل میں دو راکٹ فائر کئے ہیں۔ایک راکٹ ایک قصبے میں گرا مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرے راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے مار گرایا تھا۔

غزہ میں داعش کے وفادار کے ایک فلسطینی گروپ نے ان میں ایک راکٹ حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ #بیت_المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین کے اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم پحھلے ہفتے سے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مقبوضہ #فلسطین میں کشیدگی برقرار ہے۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی قیادت کی جانب سے یوم الغضب منانے کے اعلان کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں اضافی سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے امن اور برداشت کے فروغ کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں پرتشدد جھڑُپوں اور فلسطینیوں کی جانب سے یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھرائو کے واقعات کے بعد شہر اور اس کے گرد ونواح میں 800 اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں