.

داعش نے کرد فوجیوں کے قتل عام کی خوفناک ویڈیو جاری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#شام اور#عراق میں انسانیت سوز مظالم میں ملوث دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ #داعش نے انٹرنیٹ پر ایک تازہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں #عراق کے صوبہ #کردستان کی #البیشمرکہ فوج کے یرغمال بنائے گئے فوجیوں کو نہایت خوفناک طریقے سے ذبح کرتے دکھایا گیا ہے۔ مخالفین کوخوف زدہ کرنے اوران پر اپنے رعب کی دھاک بٹھانے کا داعش کا یہ ایک تازہ حربہ ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں جن البیشمرکہ فوجیوں کے سرتن سے جدا کرتے دکھایا گیا ہے انہیں کچھ ایک سال قبل #کرکوک سے یرغمال بنایا گیا تھا۔

داعش کی جانب سے کرد فوجیوں کے قتل کی خوفناک ویڈیو تیار کرکے #انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے تاہم العربیہ ڈاٹ نیٹ نے خوفناک مناظر کو دکھانے سے معذرت کے ساتھ مناظر کی محتاط تصاویر اور ویڈیو کا ایک حصہ ناظرین کے لیے نشر کیا ہے۔ فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ظالمانہ کارروائی داعش کے ولایت نینویٰ گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔ کرد فوجیوں کو کو ایک سال پیشتر یرغمال بنایا گیا تھا جہاں حال ہی میں موصل شہر میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

خیال رہے کہ داعش کی جانب سے یہ فوٹیج ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب حال ہی میں البیشمرکہ فورسز نے مغربی کرکوک میں داعشی جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کرکے داعش سے 10 دیہات آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بہ ظاہر ایسے لگ رہا ہے کہ یرغمالیوں کو شکست کے انتقام میں قتل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مخالفین کو خوف زدہ کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے۔