.

العبادی نے المالکی کو کونسا میمو جاری کیا؟

سرکاری چیزیں 48 گھنٹوں میں واپس کی جائیں: حیدر العبادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے سابق وزیر اعظم اور مستعفی نائب صدر مملکت نوری المالکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سرکاری منصب سے متعلق تمام دفاتر اور ادارے فوری طور پر خالی کر دیں۔

ذرائع نے ' العربیہ' کو بتایا کہ اس سلسلے میں حیدر العبادی کے دفتر سے باقاعدہ سرکاری میمو نوری المالکی کو بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں اپنے زیر استعمال تمام سرکاری اشیاء واپس متعلقہ اداروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر واپس کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس میمو کو عوامی مطالبے پر کی جانے والی اصلاحات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔