.

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی کیسے شہید ہوا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ بیت المقدس میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والا یہ دوسرا فلسطینی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ المصرارہ کے علاقے میں ہوا۔ السمری کے مطابق فلسطینی عرب نوجوان نے اسرائیلی کو چھرا گھونپا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آور نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس خبر کے ساتھ جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے فلسطینی کو پولیس اہلکاروں نے گھیری میں لے رکھا ہے۔

ہفتے کے روز القدس میں 'العربیہ' کے نمائندے نے اپنے مراسلے میں دو اسرائیلی یہودی آباکاروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی نوجوان نے چھرا گھونپنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر یہودی آبادکار نے پسٹل نکال لیا، تاہم فلسطینی حملہ آور نے اس کے ہاتھ سے پستول چھین کر اسی پر فائر کر دیا۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے فلسطینی نوجوان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا۔