.

سعودی بری فوج نے حوثی ملیشیا کی دراندازی ناکام بنا دی

حملے میں دسیوں حوثی باغی ہلاک، اتحادیوں نے اہم فوجی اہداف تباہ کئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور یمن کی سرحد عبوری کرنے کی ناکام کوشش میں دسیوں حوثی باغیوں کو سعودی عرب کی بری فوج نے الخوبہ کے مقام پر دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔

بری فوج کو عرب اتحاد کی فضائیہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ فضائی حملوں میں حوثیوں کے متعدد فوجی ٹھکانے اور ایسے غار بھی تباہ کئے گئے جنہیں باغی عناصر فوجی بیرک اور اسلحہ گودام کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔

'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق اتحادی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں میں باغیوں کے بچے کھچے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان میں اتحادی فوج کی کارروائیوں کا خصوصی نشانہ دارلحکومت صنعاء، الحدیدہ، تعز اور شبوہ کے علاقے شامل تھے۔