.

امریکا کی فضا سے شامیوں کے لیے اسلحے کی ''سوغات''

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی مسلح افواج نے طیاروں کے ذریعے شام کے شمالی علاقے میں صدر بشارالاسد کے مخالف عربوں کے لیے ہلکے ہتھیار گرائے ہیں۔

امریکی فوج کے ایک عہدے دار نے سوموار کو اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شامی حزب اختلاف کے جنگجوؤں کو طیاروں کے ذریعے اسلحہ مہیا کرنے کا عمل امریکا کی گذشتہ ہفتے اعلان کردہ حکمت عملی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد داعش کے خلاف لڑنے والے باغی جنگجوؤں کو مسلح کرنا ہے۔