.

مقبوضہ القدس: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے ایک اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی مگر وہ حفاظتی جیکٹ کی وجہ سے اس حملے میں زخمی نہیں ہوا ہے اور دوسرے پولیس افسر نے اس فلسطینی کو گولی مار دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج یا پولیس کے ترجمان کسی فلسطینی کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد اسی طرح کی من گھڑت کہانی بیان کرتے ہیں۔اسرائیلی پولیس اہلکار پر مبینہ چاقو حملے اور اس کے جواب میں فلسطینی کی فائرنگ سے شہادت کا یہ تازہ واقعہ ہے۔حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں خاص طور پر اس طرح کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور قابض اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہیں جس کے خلاف فلسطینی غربِ اردن کے شہروں اور قصبوں میں سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔