.

اسرائیل نے فلسطینی لڑکے کو 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا

القدس میں چودہ سالہ لڑکے کی شہادت سے حالات مزید مکدر ہونے کا اندیشہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی باب العمود کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے چودہ سالہ لڑکے کا 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی پولیس نے نوجوان کی شہادت پر دعوی کیا ہے کہ انہوں نے القدس میں چھرا گھونپنے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے اس کی کوشش کرنے والے فرد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

بدھ کے روز علی الصباح ہی اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں کے داخلی راستوں پر بیرئر لگانے شروع کر دیئے تھے۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوپا سمری نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے عرب کالونیوں کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیک پوائنٹس بنانے شروع کر دیئے تھے۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں رونما ہونے والے واقعات نے بدھ کے روز اسرائیل کے سخت فوجی اقدامات نے خطرناک موڑ لیا ہے جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو حالات ٹھنڈا کرنے کے مداخلت کرنا پڑ رہی ہے۔