.

تل ابیب بس ڈپو میں آگ، 35 بسیں کوئلہ بن گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب کے جنوبی علاقے میں واقع پبلک بس اسٹینڈ میں آگ لگنے سے 35 بسیں مکمل یا جزوی طور پر جل گئیں۔

کثیر الاشاعت عبرانی اخبار 'ہارٹز' نے بتایا ہے کہ آگ 'ڈان' نامی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے جنوبی تل ابیب میں واقع ڈپو میں ملی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ڈپو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہفتے کی تعطیل اور فلسطینیوں کے مظاہروں کے پیش نظر بسیں ڈپو میں پارک تھیں۔

وذكرت صحيفة "هآرتس" أن النيران اشتعلت في مجمع حافلات شركة "دان"، جنوب تل أبيب، ما أدى إلى احتراق 35 حافلة كلياً أو جزئياً. وكانت عشرات الحافلات في الموقف بسبب عدم عمل المواصلات العامة يوم السبت.

'ڈان' ٹرانسپورٹ کمپنی کے ٹیلی فون کر کے ڈپو میں کھڑی بسیں باہر نکالنے کے لئے ڈرائیوروں کو گھروں سے بلوایا تاکہ زیادہ زیادہ بسوں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا جا سکے۔

'دنیا الوطن' نامی فلسطینی ویب پورٹل نے بتایا کہ بس ڈپو کی سمت آنے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے، آتشزدگی سے کسی فرد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

کسی بھی ذریعے سے بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کو تخریبی کارروائی قرار نہیں دیا۔ آگ بجھنے کے بعد پورا ڈپو جلے ہوئے کوئلہ کی شکل پیش کرنے لگا۔