.

عرب قیادت کو جنوبی امریکا-عرب سمٹ میں شرکت کی دعوت

دعوت کویت، یمن اور سوڈان کے سربراہان کوسعودی فرمانروا نے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تین عرب ملکوں کے سربراہاں کو جنوبی امریکا اور عرب ملکوں کے چوتھے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ سمٹ اگلے مہینے نومبر میں دارلحکومت ریاض میں منعقد ہو گا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق جن عرب رہنماؤں کو سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے ان میں کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح، یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی اور سوڈان کے صدر عمر البشیر شامل ہیں۔

سعودی عرب میں ان ملکوں کے سفراء ڈاکٹر عبدالعزیز الفایز، محمد آل جاب اور فیصل معلا کو علی الترتیب ان کے سربراہاں مملکت کے دعوت نامے پہنچ دیئے گئے ہیں۔