.

اسرائیل میں آندھی سے کرین مصروف شاہراہ پر آ گری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں گذشتہ روز تیز آندھی اور بارش کے دوران ایک تعمیراتی کرین ایک مصروف شاہراہ پر اس وقت آ گری جب گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک سے گذر رہی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تل ابیب میں کرین گرنے کی ایک ویڈیو فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں حادثے کے مناظر دکھائے گئے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کرین حادثے میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تیز آندھی، موسلادھار بارشوں اور بعض مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ علاقوں میں ہوا کے ساتھ ریتلے طوفان بھی اٹھ رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں یہ بارشیں موسم سرما کا آغاز ہیں۔