.

جنرل راحیل شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

فوجی رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی قیادت سے بھی ملیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی مسلح فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر ان کا پرجوش استقبال نائب وزیر دفاع اور سعودی عرب کی بری فوج کے کمانڈر نے کیا۔

جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل اے رحام بن صالح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے مطابق جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔