.

ایرانی جنرل کی حلب میں انقلابیوں کے ہاتھوں ہلاکت

علی شالیکار حالیہ ہفتوں میں شام میں مارے جانے والے دوسرے جنرل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی فوج کا ایک اعلی عہدیدار شامی شہر حلب میں بشار الاسد کو شامی باغیوں کے حملوں سے بچاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے جنرل علی شالیکار کے گذشتہ روز جنوبی یمن میں ہونے والی لڑائی میں مارے جانے کی خبریں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کی ہیں۔

چند ہفتے قبل جنرل ھمدانی کی ہلاکت کے بعد جنرل شالیکار ایرانی فوج کے دوسرے اہم فوجی عہدیدار ہیں جو شام میں 'داد شجاعت' دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

درایں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایرانی فوج کے شام میں مارے جانے والے مزید دو فوجی افسروں روح اللہ قدرانی اور قادیر سیلق کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔