.

اسرائیل نے قلقیلیہ میں 24 افراد گرفتار کر لئے

حراست میں لئے جانے والوں کا تعلق حماس سے ہے: اسرائیلی ریڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ سے 24 فلسطینی حراست میں لے لئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے اپنے ایک نشریئے میں کیا ہے۔

ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں گرفتاریوں کی بڑی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے تعلق کے شبے میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے جانے والوں کے نام اور ان پر عائد الزامات سے بھی کسی کو آگاہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ پر دھاوا بولا اور تحریک کے متعدد سرگرم کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کئے جانے والوں کی ملکیتی چیزیں ضبط کر لی گئیں اور ان کے سامان کو تلپٹ کر کے رکھ دیا گیا۔"