.

شام میں روس کی موجودگی ایک 'حقیقت' ہے: شاہ عبداللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی نے کہا ہے کہ شامی بحران کے حل میں روس کا بنیادی کردار ہے۔ شام میں روس کی موجودگی ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس سے معاملات کرنا ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار شاہ عبداللہ نے یورپی ٹی وی نیوز چینل 'یورو نیوز' کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی 'پیٹرا' نے انٹرویو کے اہم مندرجات جاری کئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ یورپ کے ساحلوں تک پہنچنے کے لئے کوشاں شامی مہاجرین کا ایشو بین الاقوامی برادری کے لئے ایک کال ہے کہ ہمیں اس کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "شامی بحران کو ایک جامع طریقے سے حل کرنے کے لئے ہمیں اپنی کوششوں کو متحد کرنا ہو گا۔"