.

بعد از وفات سعودی خاتون کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی کارڈیو یونیورسٹی کے ایک میڈیکل کالج کی جانب سے سعودی عرب کی ایک طالبہ شیماء عامر کو اس کی وفات کے دو ماہ بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شیماء ستمبر میں تُرکی میں عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے اس کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے ارسال کردہ مکتوب اس کے اہل خانہ نے وصول کیا ہے۔

ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اعلان شیماء کے نگران پروفیسر نے برطانیہ میں سعودی عرب کے طلباء، کالج کی انتظامیہ اور مرحومہ کے والدین کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب میں اعلان کیا۔

مرحومہ نے ڈاکٹریٹ کا مقالے کا عنوان بچوں میں شوگر کے پھیلائو اور اس کے خطرات پر تھا اور اس نے نہایت عرق ریزی سے اس موضوع پر وقیع دستاویز تیار کی تھی۔ جامعہ کارڈیو کی جانب سے اسے سائنسی تحقیقات میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے اعزاز میں ایک سند بھی جاری کی گئی تھی۔