.

سعودی عرب میں بارشیں، ۹ افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہروں مکہ اور مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

منگل کو جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے دوران جدہ ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔

شہری دفاع کے اہلکاروں نے برساتی ریلے میں پھنس جانے والے 14افراد کو نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایاجبکہ 2بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔

مدینہ منورہ کے مغرب میں وادی الجفر میں بھی 3 افراد ڈوبے جن میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کی جا رہی ہے۔ حائل میں بارش سے ایک بچے کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔