.

عراق: الرمادی کا 50 فی صد علاقہ دہشت گردوں سے چھڑا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دولت اسلامی "داعش" نامی جنگجو گروپ کے زیرقبضہ صوبہ الرمادی کا پچاس فی صد رقبہ دہشت گردوں سے چھڑا لیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الانبار گورنری کے ضلعی کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے رکن راجع برکات نے بتایا کہ فوج، پولیس اور حکومت نواز ملیشیا نے الرمادی کے پچاس فی صد علاقے کو دہشت گردوں سے چھڑا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے مرکزی شہر الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پیش قدمی کرتے ہوئے داعشی جنگجوئوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ راجع برکات نے کہا کہ پورے الرمادی شہر کی دہشت گردوں سے آزادی اب زیادہ دور نہیں رہی ہے۔ الرمادی کے بقیہ علاقے میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کی تمام سپلائی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی لڑائی کی طاقت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ عراقی فوج تیزی کے ساتھ مزید علاقوں کو بھی قبضے میں لینے کے لیے فاتحانہ پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔