.

مصر کے معزول صدر کے اشتہاری بیٹے نے شادی رچا لی

اسامہ مرسی دو سال سے مفرور ہیں، تلاش کے لئے چھاپے جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے اشتہاری صاحبزادے اسامہ مرسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹیوٹر پر اسراء النجار نامی دوشیزہ سے شادی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب عدالت نے اسامہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق اسامہ مرسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے اور بیوی کا نام اسراء النجار بتایا ہے۔ اسراء کا آبائی تعلق مشرقی قاہرہ سے ہے جو اخوان المسلمون کی رکن اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر بتائی جاتی ہیں۔

اسامہ مرسی کے اعلان کے پر اس کے دوستوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی مبارک باد پیش کی ہے۔ دوسری جانب ملک کے سیکیورٹی ادارے مسلسل انہیں تلاش کر رہے ہیں۔ قاہرہ کے ایڈووکیٹ جنرل نے پولیس کو حکومت دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اسامہ مرسی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔

اسامہ مرسی پر 2013ء میں اپنے والد [محمد مرسی] کے خلاف فوجی بغاوت کے رد عمل میں احتجاجی مظاہرے منظم کرنے اور رابعہ العدویہ میں دھرنے کے دوران حکومت نے خلاف اشتعال پھیلانے سمیت متعدد الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسامہ مرسی نے سنہ 2012ء میں بھی رغدہ محمد عطیہ الفہلاوی نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس وقت اسامہ کے والد محمد مرسی ملک کے صدر تھے۔ صدر مرسی حکومتی مصروفیات کی وجہ سے اسامہ کی شادی میں شریک نہیں ہو سکے۔ انہوں نے بیٹے کو ٹیلیفون پر نو بیاہتا جوڑے کو مبارک باد پیش کی تھی۔

اسامہ مرسی کو آخری بار رواں سال جولائی میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اپنے والد اور اخوان المسلمون کے قائدین سمیت 739 دیگر ملزمان کے ایک مقدمہ کے دوران عدالت میں موجود تھے۔ ان ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 12 دسمبر کو دوبارہ ہو گی۔