.

امریکی عسکری ماہرین عین العرب پہنچ گئے

امریکی ماہرین کی آمد کا مقصد کردوں کو عسکری تربیت دینا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شدت پسند تنظیم دولت اسلامی کے خلاف سرگرم کرد ملیشیا کی عسکری تربیت کی غرض سے امریکی عسکری ماہرین ترکی سے متصل شمالی شام کے "عین العرب" [کوبانی] میں پہنچ گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عین العرب کے کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی ماہرین کا وفد گذشتہ روز وہاں پہنچا۔ وفد کی آمد کا مقصد جرابلس، الرقہ اور دوسرے شہروں میں "داعش" کے خلاف لڑائی کے لیے کرد فورسز بالخصوص حمایۃ الشعب ملیشیا کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھانے اور داعش مخالف ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے ٹاسک فورس کے 50 عسکری ماہرین اور مشیران شام بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ داعش کے خلاف عالمی مہم شروع ہونے کے بعد شام میں امریکی عسکری مشیران اور ماہرین کی تعیناتی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔