قاہرہ: ریستوراں پر مولوتوف کے حملے میں 18 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ریستوراں میں مولوتوف (آتش گیر مادے) کے حملے کے بعد آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصری حکام کے مطابق یہ ریستوراں قاہرہ کے وسطی علاقے عجوزہ میں ایک تہ خانے میں قائم ہے اور یہ نائٹ کلب کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔وہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا جس کی وجہ سے آتش گیر مادے کے حملے کے بعد وہاں موجود افراد زندہ جل گئے ہیں یا پھر دم گھٹنے سے مارے گئے ہیں۔

ایک مصری عہدے دار نے بتایا ہے کہ حملہ آور اسی ریستوراں کا ایک سابقہ ملازم تھا اور اس کو ریستوراں کی انتظامیہ نے ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔برطانوی خبررساں ادارے رائیَٹرز نے واقعے میں سولہ افراد کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں