مآرب میں سرکردہ حوثی لیڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے شہر مآرب میں ہفتے کے روز صرواح کے مقام پر حکومتی فورسز کے حملے میں عبدالسلام الشریف المعروف ابو عدنان نامی ایک حوثی باغی لیڈر ہلاک اور متعدد زخمی زخمی ہوئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق مغربی مآرب میں حوثی لیڈر کی ہلاکت کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رنما ہوا ہے جب اسی شہر میں چند روز قبل حملے میں مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے دسیوں وفادار جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حکومتی فورسز اور ان کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے تعز شہر کوحوثیوں سے پاک کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز حوثی باغیوں نے تعز شہر میں دراندازی کی کوشش کی تھی مگر حکومتی فورسز نے جوابی کارروائی کر کے باغیوں کو پسپا کر دیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے مغربی تعز کی الحصب کالونی اور مشرق میں الدمغہ کالونی سے شہر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں