القاعدہ کا کم عمربچوں کوعسکری تربیت دینے کا انکشاف

دستاویزی فلم میں القاعدہ کے ہتھکنڈے بے نقاب کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک تازہ دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ کم عمربچوں کو اپنے مذموم عسکری مقاصد کے لیے جنگی تربیت اور ان کی ذہن سازی کے بعد انہیں استعمال کرتی رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق "سعودی عوام القاعدہ کا سامنا کیسے کرتے ہیں" کے عنوان سے تیار کردہ ڈاکو مینٹری کے تیسری قسط میں کم عمر بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانے کی القاعدہ کی پالیسی سے پردہ اٹھایا گیا۔

دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ جنگجوؤں کی توجہ کم عمر بچوں کو ورغلانے اور انہیں جہاد کے نام پر اپنی صفوں میں شامل کرنے پر مرکوز رہی ہے۔ القاعدہ کے قریب آنے والے بچوں کی ذہن سازی کے بعد انہیں ہتھیار چلانے کے گر سکھائے جاتے اور انہیں خود کش بمبار بنایا جاتا۔

خیال رہے کہ العربیہ ٹی وی چینل پر تین اقساط پر مشتمل ایک ڈاکٹو مینٹری پیش کی گئی تھی جس میں القاعدہ کے سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات کو بیان کیا گیا تھا۔ ڈاکٹو مینٹری میں سنہ2003ء سے 2009ء کےعرصے کے دوران پیش آنے والے واقعات کو بیان کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں