خواتین کے روضہ رسول پرحاضری کے لیے نیا پلان تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے مرد زائرین کے ساتھ ساتھ اب مسلمان خواتین کے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور ان کی مسجد نبوی میں آمد کو سہل بنانے کے لیے ایک نئے پلان پرغور شروع کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی اخبار'مکہ' کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طبیہ ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر انجینیر انس صیرفی نے مسجد نبوی میں خواتین کی آمد کو زیادہ سہل بنانے کے لیے ایک ابتدائی خاکہ پیش کیا ہے، انہوں نے حال ہی میں خواتین کے روضہ رسول اور مسجد نبوی میں آمد کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے اپنا تیار کردہ فارمولہ جدہ میں قائم سعودی عرب کی تعمیراتی سائنس آرگنائزیشن کے ہیڈ کواٹر میں پیش کیا۔

اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے روضہ رسول پرحاضری کے لیے مردوں کو سہولیات دی جاتی رہی ہیں مگر مردوں کے ساتھ اب خواتین زائرات کو بھی روضہ رسول پر حاضری کے لیے جدید ترین سہولیات مہیا کرنے کا وقت آ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں