.

غرب اردن: فلسطینی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے مطابق مقبوضہ غرب اردن میں ایک فلسطینی کار ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے۔

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان یوناتان یاگودووسکی نے بتایا ہے کہ تینوں اسرائیلیوں کو ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ تین ماہ سے جاری فائرنگ، چاقو حملوں اور گاڑیوں تلے کچلنے کی وارداتوں میں یہ تازہ کارروائی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا سمری نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آور کی تلاش کررہی ہیں جو کہ قریبی فلسطینی گائوں میں روپوش ہوگیا ہے۔ یہ گائوں اسرائیل اور غرب اردن کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یکم اکتوبر سے اب تک فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور حملوں کے نتیجے میں 113 فلسطینی شہید، جبکہ 17 اسرائیلی، ایک امریکی اور ایک ایریٹرین شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر بدھ کے روز مقبوضہ غرب اردن کے حملوں کے مِیں چار اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے۔ ان حملوں میں سے ایک الخلیل میں تیز دھار چاقو سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی اور شہری ہلاک ہوگئے جبکہ فلسطینی حملہ آور بھی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔

دوسرے حملے میں طولکرم کے علاقے میں فلسطینی حملہ آوروں نے ایک اسرائیلی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے۔