.

ایتھوپیا: مسجد میں بم حملے میں 17 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک ایتھوپیا کی ایک مسجد میں گذشتہ روز ہونے والے بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم سترہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ادیس ابابا کی ولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’میرکاتو‘ نامی ایک گنجان آباد علاقے کی مسجد میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک بم پھینکا، جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود کم سے کم سترہ نمازی زخمی ہو گئے۔

ایتھوپیا کے وزیر مواصلات غٹاشیو رضا نے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی کسی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ ایتھوپیا میں مسیحی آبادی کی اکثریت اور معمولی تعداد میں مسلمان موجود ہیں۔ ملک کے بعض دور افتادہ علاقوں اور کہیں کہیں شہروں میں بنیاد پرست عناصر اور حکومت کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان بھی تصادم کے واقعات وقوع پذیر ہو چکے ہیں۔