شام میں ہلاک حزب اللہ کے چار جنگجوؤں کی تدفین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے مزید چار جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حزب اللہ کے مقرب سماجی رابطوں کے صفحات پر لبنان میں چار جنگجووں کی تدفین کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ یہ چاروں جنگجو حال ہی میں شام میں اپوزیشن فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

مقتولین میں جنوبی لبنان کے الطبیہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے علی حسین مبارک، کفر کلا کے مصطفیٰ بسام شیت، زوطر کےحسن اسماعیل اور حسن منیف شامل ہیں۔ ان چاروں کو حال ہی میں ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں