آیت اللہ خمینی کا پوتا ماہرین کی چیئرمین شپ کا امیدوار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایران ملک کی طاقت ماہرین کونسل کے چیئرمین کے عہدے کے لیے آئندہ سال فروری میں ہونے والے انتخابات میں ولایت فقیہ کے انقلاب کے بانی آیت اللہ علی خمینی کے ایک پوتے حسن خمینی بھی میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آیت اللہ خمینی کے ایک پوتے علی خمینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے بڑے بھائی حسن خمینی 26 فروری 2016ء کو منعقد ہونے والے ماہرین کونسل کے انتخابات میں بہ طور امیدوار شریک ہوں گے۔ خیال رہے کہ ماہرین کونسل ملک کا ایک طاقت ور ادارہ ہے جو رہبر انقلاب کی وفات کی صورت میں نئے سپریم لیڈر کے چناؤ کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کی صورت میں گارڈین کونسل ہی نئے رہبر انقلاب اسلامی کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ اس وقت اس ادارے کے قیادت سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کر رہے ہیں۔

علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ماہرین کونسل کے بھی سینیر رکن ہیں۔ گارڈین کونسل کے حالیہ اجلاسوں کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ پیرانہ سالہ اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی بیماری کی وجہ سے نئے متوقع سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان میں سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی بھی شامل ہیں۔

علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی تھی کہ ولایت فقیہ کے سربراہ کے نائب کے تقرر کا اختیار پارلیمنٹ [مجلس شوریٰ] اور ماہرین کونسل کے ہاتھ میں ہونا چاہیے نہ کہ مرشد اعلیٰ براہ رست اس کا تقرر کریں۔

رفسنجانی خود بھی آئندہ سال ہونے والے گارڈین کونسل کے انتخابات میں شمولیت میں دلچسپی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ایرانی حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ چہ میگوئیاں بھی کی جاتی رہی ہیں کہ گارڈین کونسل کے سربراہ کا چناو مجلس شوریٰ کرے گی۔ یہ اختیار سپریم لیڈر کے پاس نہیں رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ولایت فقیہ کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے پوتے 43 سالہ حسن خمینی نے بھی گارڈین کونسل کے انتخاب میں بہ طور امیدوار شامل ہونے پر غور شروع کیا ہے۔ اگر حسن خمینی انتخاب میں کامیاب ہو جاتے ہیں ایران میں اصلاح پسندوں اور بنیاد پرستوں کے درمیان ایک نئی رسا کشی شروع ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اہم عہدوں پر خمینی کے مقربین میں حسن خمینی کے ساتھ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی اور صدر حسن روحانی بھی شامل ہوں گے۔

حسن خمینی کو ایران کے سیاسی حلقوں میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔ بانی انقلاب آیت اللہ خمینی کی وجہ سے بھی لوگ ان کا احترام کرتے ہیں۔ اس لیے اگر وہ گارڈین کونسل کے انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو ان کی کامیابی بھی یقینی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں