امریکا اور اتحادیوں کے داعش پر 22 فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بائیس فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکا کی قیادت میں مشترکہ ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر پندرہ فضائی حملے کیے ہیں،ان میں مغربی شہر الرمادی میں داعش کے چھے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ موصل ،فلوجہ ،سنجار ،تل عفر ،سلطان عبداللہ ، رواح اور قریہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

شام میں اتحادی طیاروں نے سات فضائی حملے کیے ہیں اور داعش کے ''دارالخلافہ'' الرقہ سمیت پانچ شہروں کے قرب وجوار میں واقع داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔اتحادی طیاروں نے داعش کے یونٹوں ،عمارتوں ،گاڑیوں ،آلات اوراسلحے کے ایک ڈپو پر گیارہ فضائی حملے کیے ہیں۔اتحادی ممالک کے طیاروں کے فضائی حملوں میں نشانہ بننے والے ان شہروں میں داعش نے جون 2014ء سے اپنی خلافت قائم کررکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں