بلدیاتی انتخابات میں 20 سعودی خواتین کونسلر کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار 20 خواتین کونسلر بھی کامیاب ہوئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے الیکشن کمیشن کی جانب سے لوکل باڈیز کے انتخابات میں کامیاب ہونے والی خواتین کونسلرکے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مملکت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور ان کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل نہایت شفاف طریقے سے اختتام پذیر ہوا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے سعودی عرب کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ انجینیر عبداللطیف بن مالک آل الشیخ کی خدمات کو بھی سراہا گیا ہے جنہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت کی روشنی میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آل الشیخ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو کامیاب بنانے میں شاہ سلمان کی ہدایات کا خاص طور پر تذکرہ کیا اور ان کی معاونت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

وزیربرائے لوکل گورنمنٹ عبداللطیف بن مالک آل الشیخ نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آوٹ 47.4 فی صد رہا اور مجموعی طور پر 702.542 مردو خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ بلدیاتی انتخابات میں 2106 مرد امیدواروں کے ساتھ 20 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں